گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے چین کے قونصل جنرل یانگ یون ڈونگ نے گورنر ہاؤس میں الوداعی ملاقات کی اورپاکستان اور چین کے دیرینہ دوستانہ تعلقات، سرمایہ کاری اور باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔
گورنر سندھ سے چین کے قونصل جنرل کی الوداعی ملاقات، دوستانہ تعلقات، سرمایہ کاری کے فروغ پر تبادلہ
کراچی۔ 05 جون (اے پی پی):گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے چین کے قونصل جنرل یانگ یون ڈونگ نے گورنر ہاؤس میں الوداعی ملاقات کی اورپاکستان اور چین کے دیرینہ دوستانہ تعلقات، سرمایہ کاری اور باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔
جمعہ کو گورنر ہاؤس سے جاری اعلامیہ کے مطابق گورنر سندھ نے پاکستان اور چین کی لازوال دوستی کو خطے کی ترقی اور استحکام کے لیے اہم قرار دیا۔، سیدمحمد نہال ہاشمی نے کہا کہ ایکسچینج پروگرامز کو مزید وسعت دے کر نوجوانوں کو چینی جدید ٹیکنالوجی اور تحقیق سے مؤثر انداز میں مستفید کیا جا سکتا ہے ۔
اس موقع پرگورنر سندھ نے بطور قونصل جنرل خدمات پر یانگ یون ڈونگ کو خراجِ تحسین پیش کیا۔گورنر سندھ نے پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی، تجارتی اور عوامی روابط کے مزید فروغ کے عزم کا اظہار کیا۔ چینی قونصل جنرل نے قیامِ کراچی کے دوران تعاون پر گورنر سندھ کا شکریہ ادا کیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔اس موقع پرقونصل جنرل نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے الوداعی تاثرات بھی قلمبند کیے۔









