گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیراطلاعات چوہدری فوادحسین کے درمیان ملاقات، ملکی ثفافت کے فروغ کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد ۔ 6 مارچ (اے پی پی)گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیراطلاعات چوہدری فوادحسین کے درمیان بدھ کو اسلام آباد میں ملاقات ہوئی جس میں دونوں رہنماوں نے ملکی ثفافت کے فروغ کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا ،صوبہ سندھ کے میلوں اور ثقافت کے فروغ کیلئے مل کرکام کرنے پر اتفاق کیا گیا ۔گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر …

اسلام آباد ۔ 6 مارچ (اے پی پی)گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیراطلاعات چوہدری فوادحسین کے درمیان بدھ کو اسلام آباد میں ملاقات ہوئی جس میں دونوں رہنماوں نے ملکی ثفافت کے فروغ کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا ،صوبہ سندھ کے میلوں اور ثقافت کے فروغ کیلئے مل کرکام کرنے پر اتفاق کیا گیا ۔گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے اور ملکی ثقافتی رنگوں کو دنیا کے سامنے لانے کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کیلئے تیارہوں۔انہوں نے کہا کہ چوہدری فوادحسین محنت سے اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں، ملکی ثقافت کے فروغ سے متعلق انکی سوچ لائق تحسین ہے۔انہوں نے کہا کہ ملکی ثقافت کو دنیا میں پیش کرکے پاکستان کا حقیقی چہرہ اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ وفاق پاکستان کے خوبصورت رنگوں کو نمایاں کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبہ سندھ کی خوبصورت ثقافت خطے اور دنیا بھر میں منفرد مقام رکھتی ہے،سندھی ٹوپی اور اجرک دنیا میں پاکستان کی شناخت بن رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ دیگر صوبوں کی ثقافتوں کو سامنے لانے کیلئے جامع حکمت عملی ترتیب دے رہے ہیں۔

Leave a Reply