کراچی ۔ 5 دسمبر (اے پی پی) گورنر سندھ محمد زبیر سے وفاقی وزیر صنعت و پیداوار غلام مرتضیٰ خان جتوئی نے گورنر ہاﺅس میں ملاقات کی۔ منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں صوبہ میں صنعتی ترقی اور اس کے فروغ ، صنعتی علاقوں میں انفرا اسٹرکچر کی بحالی و ترقی کے ضمن میں اٹھائے گئے اقدامات، سی پیک سے معاشی خوشحالی اور صنعتوں کے قیام سمیت …
گورنر سندھ محمد زبیر سے وفاقی وزیر صنعت و پیداوارغلام مرتضیٰ خان جتوئی کی ملاقات

مزید خبریں
کراچی ۔ 5 دسمبر (اے پی پی) گورنر سندھ محمد زبیر سے وفاقی وزیر صنعت و پیداوار غلام مرتضیٰ خان جتوئی نے گورنر ہاﺅس میں ملاقات کی۔ منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں صوبہ میں صنعتی ترقی اور اس کے فروغ ، صنعتی علاقوں میں انفرا اسٹرکچر کی بحالی و ترقی کے ضمن میں اٹھائے گئے اقدامات، سی پیک سے معاشی خوشحالی اور صنعتوں کے قیام سمیت اہمیت کے حامل دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ صوبہ میں حکومت کی معاشی پالیسی کے سب سے زیادہ مثبت اثرات مرتب ہورہے ہیں، معاشی، اقتصادی، تجارتی، ثقافتی وسماجی سرگرمیوں میں اضافہ کے ساتھ ساتھ نئی صنعتوں کے قیام ، نجی سیکٹر کی فعالیت اورغیر ملکی سرمایہ کاری میں تسلسل سے اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفا ق کے تعاون سے صوبہ میں ترقیاتی منصوبوں پر خطیر رقم خرچ کی جا رہی ہے جس میں انفرا اسٹرکچر کی بحالی و ترقی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ، صنعتوں کی مزید فعالیت کے لئے صنعت کاروں ، تاجروں اور دیگر متعلقہ حکام سے مسلسل رابطہ بھی قائم ہے اور ان کی مشاورت سے بھرپور اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔








