گورنمنٹ انبالہ مسلم گریجویٹ کالج سرگودھا میں بہترین اُساتذہ، بہترین پرنسپلز اور بہترین کالجز کے اعزاز میں تقریب منعقد

گورنمنٹ انبالہ مسلم گریجویٹ کالج سرگودھا میں بہترین اُساتذہ، بہترین پرنسپلز اور بہترین کالجز کے اعزاز میں تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کی مہمانِ خصوصی ڈائریکٹر کالجز سرگودھا ڈویژن ڈاکٹر ناہید ناز تھیں جبکہ سرپرستی ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ضلع سرگودھا محمد ضیاء الاحسن اعوان نےکی

سرگودھا ۔ 23 جولائی (اے پی پی):گورنمنٹ انبالہ مسلم گریجویٹ کالج سرگودھا میں بہترین اُساتذہ، بہترین پرنسپلز اور بہترین کالجز کے اعزاز میں تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کی مہمانِ خصوصی ڈائریکٹر کالجز سرگودھا ڈویژن ڈاکٹر ناہید ناز تھیں جبکہ سرپرستی ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ضلع سرگودھا محمد ضیاء الاحسن اعوان نےکی۔ اس موقع پر گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فارویمن بلاک نمبری 23 سرگودھا کی قابلِ فخر اُساتذہ محترمہ شبانہ حیات (ایسوسی ایٹ پروفیسر، تاریخ)، محترمہ رخسانہ کوثر (لیکچرار، شماریات) اور محترمہ مہوش منظور (لیکچرار، ایجوکیشن) کو بیسٹ ٹیچر ایوارڈ سے نوازا گیا۔

محترمہ شبانہ حیات ، محترمہ رخسانہ کوثر اور محترمہ مہوش منظور نے کہا کہ ہم ڈائریکٹر کالجز سرگودھا ڈویژن ڈاکٹر ناہید ناز، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز سرگودھا محمد ضیاء الاحسن اعوان اور تمام منتظمین کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں جنہوں نے اُساتذہ کی خدمات کو اس باوقار انداز میں سراہا۔ یہ اعزازات یقیناً اُساتذہ کے لئے باعثِ فخر ہیں اور انہیں تعلیم کے میدان میں مزید محنت، لگن اور بہترین کارکردگی کے لئے نئی تحریک فراہم کرتے ہیں۔ پرنسپل گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار ویمن بلاک نمبری 23 سرگودھا نے کہا کہ میں اپنی معزز اُساتذہ کو اس شاندار کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کرتی ہوں۔