گیارہ ماہ کے دوران موبائل فونز کی درآمد میں 7 فیصدکمی ہوئی، ادارہ برائے شماریات

اسلام آباد ۔ 4 جولائی (اے پی پی) گذشتہ مالی سال 2016-17ءکے پہلے گیارہ ماہ کے دوران موبائل فونز کی قومی درآمدات میں 7 فیصد سے زائد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی تا مئی 2016-17ءکے دوران موبائل فونز کی ملکی درآمدات کا حجم 637.1 ملین ڈالر تک کمی ہو گیا جبکہ اس سے گذشتہ مالی سال 2015-16ءکے اسی …

اسلام آباد ۔ 4 جولائی (اے پی پی) گذشتہ مالی سال 2016-17ءکے پہلے گیارہ ماہ کے دوران موبائل فونز کی قومی درآمدات میں 7 فیصد سے زائد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی تا مئی 2016-17ءکے دوران موبائل فونز کی ملکی درآمدات کا حجم 637.1 ملین ڈالر تک کمی ہو گیا جبکہ اس سے گذشتہ مالی سال 2015-16ءکے اسی عرصہ کے دوران موبائل فونز کی درآمدات کا حجم 687.2 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اس طرح گذشتہ مالی سال میں موبائل فونز کی قومی درآمدات میں 7.29 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

Leave a Reply