ہرڈ امیونٹی یا اجتماعی مدافعت وبا کو روکنے کا طریقہ کار نہیں ہے ، عالمی ادارہ صحت

Antibiotics
Antibiotics

جینیوا۔13اکتوبر (اے پی پی): عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ایدہانوم ٹیڈروس نےکہا ہے کہ کورونا وائرس کے متاثرہ کیسز کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔بہت سے ممالک میں وبا کے بڑے پیمانے پر پھیلاو? پر موثر طور پر قابو پا لیا گیا ہےاس سلسلے میں ان ممالک کے کئے گئے اقدامات انسداد وبا کا بہترین طریقہ کار ہے۔عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرلنے جینیوا میں ایک رسمی کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ تاریخی اعتبار سے ہرڈ امیونٹی یاا جتماعی مدافعت وہ اقدام نہیں ہے جو وباپر قابو پانے کیلئے اختیار کیا گیا۔ وائرس کو پھیلنے دینے کی اجازت سے وبا غیر ضروری طور پر پھیل جاتی ہے اور اس خطرناک وائرس کو ،جسےابھی تک ہم مکمل طور پر جانتے بھی نہیں کو آزادانہ پھیلنے دینا اخلاقیات کے منافی ہے۔