اسلام آباد ۔ 19 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے توانائی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ ہماری جماعت نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا، بھر پور طریقے سے مقدمات کا سامنا کریں گے اور اللہ اور عوام کی عدالت میں سرخرو ہوں گے۔ جمعرات کو یہاں مریم نواز شریف اور کیپٹن (ر) صفدر کی پیشی کے موقع پر احتساب عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں انہوں …
وزیر مملکت برائے توانائی عابد شیر علی کی احتساب عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے توانائی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ ہماری جماعت نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا، بھر پور طریقے سے مقدمات کا سامنا کریں گے اور اللہ اور عوام کی عدالت میں سرخرو ہوں گے۔ جمعرات کو یہاں مریم نواز شریف اور کیپٹن (ر) صفدر کی پیشی کے موقع پر احتساب عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف کرپشن یا کسی خاص معاملہ میں پیسے لینے کا کوئی الزام نہیں لگایا گیا ۔اس کے باوجود ان کے پورے خاندان کو احتساب کی لپیٹ میں لے لیا گیا ہے جب کہ ہم سے پہلے جن لوگوں نے حکومت کی ان کو کھلی چھٹی دے دی گئی ہے۔ تاخیری حربے استعمال کرنے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سب کو معلوم ہے کہ عدالتوں میں مقدمات کی سماعت کے دوران لوگوں کو دیگر مسائل بھی درپیش آتے ہیں۔








