اسلام آباد ۔ 30 نومبر (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت مختلف محاذوں پرمضبوط اور م¶ثرکارگردگی کی بنیادپرآئندہ سال منعقدہونے والے عام انتخابات میں کامیابی اورمزیدپانچ سال کیلئے حکومت کے قیام کیلئے پرامیدہیں۔پاکستان پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری اطلاعات مشاہداللہ خان پرامید ہیں کہ انتخابی نتائج میں پاکستان مسلم لیگ (ن) سب سے آگے ہو گی ، اس کی وجوہات بتاتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سابق …
ہماری حکومت دہشت گردی کا بڑی حد تک خاتمہ کرنے، کراچی، فاٹا اور بلوچستان سمیت ملک بھر میں بڑی حد تک قیام امن، معیشت کو بہتر بنانے، توانائی کی سنگین قلت پر قابو پانے میں کامیاب ہوئی، سینیٹر مشاہداللہ خان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 نومبر (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت مختلف محاذوں پرمضبوط اور م¶ثرکارگردگی کی بنیادپرآئندہ سال منعقدہونے والے عام انتخابات میں کامیابی اورمزیدپانچ سال کیلئے حکومت کے قیام کیلئے پرامیدہیں۔پاکستان پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری اطلاعات مشاہداللہ خان پرامید ہیں کہ انتخابی نتائج میں پاکستان مسلم لیگ (ن) سب سے آگے ہو گی ، اس کی وجوہات بتاتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سابق وزیراعظم محمدنوازشریف نے بھرپورعزم کے ساتھ کام کیا اور2013 ءمیں ملک کودرپیش چیلینجوں سے بخوبی عہدہ برآءہوئے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مطابق ان کی جماعت کی حکومت نے دہشت گردی کا بڑی حدتک خاتمہ کیا، معیشت کوبہتربنایا اورتوانائی کے سنگین قلت وبحران پرقابوپانے میں کامیاب ہوئی۔پارٹی کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی اہم کامیابیوں میں ملک میں بالعموم اور کراچی، فاٹا اوربلوچستان میں بالخصوص بڑی حد تک قیام امن شامل ہیں۔








