فن لینڈکے ٹینس سٹار ہیری ہیلیواارا اور ان کے برطانوی جوڑی دار ہنری پیٹن پر مشتمل سیکنڈ سیڈڈ جوڑی اپنی فتوحات کو برقرار رکھتے ہوئے فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مینز ڈبلز مقابلوں کے فائنل میں پہنچ گئی ۔
ہیری ہیلیواارا اور ہنری پیٹن پر مشتمل سیکنڈ سیڈڈ جوڑی فرنچ اوپن ٹینس مینز ڈبلز کے فائنل میں پہنچ گئی

مزید خبریں
پیرس۔5جون (اے پی پی):فن لینڈکے ٹینس سٹار ہیری ہیلیواارا اور ان کے برطانوی جوڑی دار ہنری پیٹن پر مشتمل سیکنڈ سیڈڈ جوڑی اپنی فتوحات کو برقرار رکھتے ہوئے فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مینز ڈبلز مقابلوں کے فائنل میں پہنچ گئی ۔ای ایس پی این کے مطابق فن لینڈکے ٹینس سٹار ہیری ہیلیواارا اور ان کے برطانوی جوڑی دار ہنری پیٹن نے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میں کوینٹن ہیلیس اور ان کے ہم وطن جوڑی دار پیئر ہیوگس ہربرٹ پر مشتمل فرانسیسی جوڑی کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔
سال کے دوسرا گرینڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ فرانس کے دارلحکومت پیرس میں جاری ہے ۔ مینز ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میچ میں فن لینڈکے ٹینس سٹار ہیری ہیلیواارا اور ان کے برطانوی جوڑی دار ہنری پیٹن پر مشتمل سیکنڈ سیڈڈ جوڑی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوینٹن ہیلیس اور ان کے ہم وطن جوڑی دار پیئر ہیوگس ہربرٹ پر مشتمل فرانسیسی جوڑی کوسٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 4-6سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔








