ہرارے ۔ 28 جولائی (اے پی پی) زمبابوے اور ویسٹ انڈیز کی انڈر 19 کرکٹ ٹیموں کے درمیان یوتھ سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن ون ڈے (آج) ہفتہ کو ہرارے میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز نے 39 رنز سے کامیابی حاصل کی جبکہ دوسرے میچ میں زمبابوے نے عمدہ کم بیک کیا اور 26 رنز سے …
یوتھ سیریز، زمبابوے اور ویسٹ انڈیز انڈر 19 کے درمیان فیصلہ کن ون ڈے (آج) کھیلا جائے گا
ہرارے ۔ 28 جولائی (اے پی پی) زمبابوے اور ویسٹ انڈیز کی انڈر 19 کرکٹ ٹیموں کے درمیان یوتھ سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن ون ڈے (آج) ہفتہ کو ہرارے میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز نے 39 رنز سے کامیابی حاصل کی جبکہ دوسرے میچ میں زمبابوے نے عمدہ کم بیک کیا اور 26 رنز سے کامیابی حاصل کرکے سیریز برابر کر دی۔ فیصلہ کن میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے کی توقع ہے۔









