اسلام آباد ۔ 19 اکتوبر (اے پی پی) یورپی پارلیمنٹ کے رکن ڈاکٹر سجاد کریم نے کہا ہے کہ یورپی یونین اور پاکستان کے درمیان تعلقات اہمیت کے حامل ہیں۔ جی ایس پی پلس کا درجہ ملنے سے پاکستان کو توقعات سے بھی زیادہ فائدہ ہوا ہے، یورپی یونین کو گارمنٹس کی پاکستانی برآمدات میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انٹرنیشنل ٹریڈ کمیٹی …
یورپی پارلیمنٹ کے رکن ڈاکٹر سجاد کریم کا انٹرنیشنل ٹریڈ کمیٹی کے مانیٹرنگ گروپ کے خصوصی اجلاس میں اظہارخیال
مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 اکتوبر (اے پی پی) یورپی پارلیمنٹ کے رکن ڈاکٹر سجاد کریم نے کہا ہے کہ یورپی یونین اور پاکستان کے درمیان تعلقات اہمیت کے حامل ہیں۔ جی ایس پی پلس کا درجہ ملنے سے پاکستان کو توقعات سے بھی زیادہ فائدہ ہوا ہے، یورپی یونین کو گارمنٹس کی پاکستانی برآمدات میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انٹرنیشنل ٹریڈ کمیٹی کے جنوبی ایشیاءکیلئے مانیٹرنگ گروپ کے خصوصی اجلاس کے دوران کیا۔ برسلز میں رکن یورپی پارلیمنٹ سجاد کریم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں پاکستان کے وزیرصنعت و تجارت محمد پرویز ملک اور اٹارنی جنرل اشتر اوصاف علی نے جی ایس پی پلس درجے کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا۔ ڈاکٹر سجاد کریم نے اجلاس میں وزیر صنعت و تجارت محمد پرویز ملک اور اٹارنی جنرل اشتر اوصاف علی کی شرکت پر اظہار مسرت کیا۔ ڈاکٹر سجاد کریم نے جی ایس پی پلس درجہ کے حوالے سے حکومت پاکستان کی جانب سے پیش کی جانیوالی دستاویزات کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی تعلقات کے حوالے سے پالیسی سازی کیلئے سرکاری دستاویزات بن گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جی ایس پی پلس درجہ پر عملدرآمد کیلئے مزید اقدامات کو یقینی بنائے اور یورپی یونین کی جانب سے مقرر کردہ اہداف کے حصول کیلئے کوششیں جاری رکھے۔








