اسلام آباد ۔ 10 اگست (اے پی پی) یورپی یونین کے ممالک کو گھریلو ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمد میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق 2013ءکے مقابلہ میں 2016ءمیں یورپی یونین کے ممالک کو گھریلو ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں مجموعی طورپر 60 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ 2013ءمیں یورپی یونین کے ممالک کو کارپٹ اور قالینوں کی برآمد کاحجم 30.30 ملین یورو تھا جبکہ …
یورپی یونین کے ممالک کو گھریلو ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمد میں اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 اگست (اے پی پی) یورپی یونین کے ممالک کو گھریلو ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمد میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق 2013ءکے مقابلہ میں 2016ءمیں یورپی یونین کے ممالک کو گھریلو ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں مجموعی طورپر 60 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ 2013ءمیں یورپی یونین کے ممالک کو کارپٹ اور قالینوں کی برآمد کاحجم 30.30 ملین یورو تھا جبکہ 2016ءمیں اس کا حجم 37.92 ملین یورو ریکارڈ کیا گیا ۔ ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل کے ضمن میں کاٹن اور خام مال کی برآمد میں اس عرصے کے دوران 9 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔ ذرائع کے مطابق یورپی مارکیٹ میں گھریلو ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں مزید اضافہ بھی ممکن ہے ۔








