اسلام آباد۔23مارچ (اے پی پی):چیئرمین پرائم منسٹرز یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں نے کہا ہے کہ 23 مارچ 1940 ہماری قومی تاریخ کا وہ روشن باب ہے جس نے ایک آزاد وطن کی بنیاد رکھی،یومِ پاکستان ہمیں اپنے نظریے، اتحاد اور قومی یکجہتی کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے۔ پرائم منسٹرز یوتھ پروگرام کی جانب سے جاری پیغام میں رانا مشہود احمد خاں نے کہا کہ یہ د …
یومِ پاکستان ہمیں اتحاد اور قومی یکجہتی کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے ، چیئرمین پرائم منسٹرز یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں
اسلام آباد۔23مارچ (اے پی پی):چیئرمین پرائم منسٹرز یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں نے کہا ہے کہ 23 مارچ 1940 ہماری قومی تاریخ کا وہ روشن باب ہے جس نے ایک آزاد وطن کی بنیاد رکھی،یومِ پاکستان ہمیں اپنے نظریے، اتحاد اور قومی یکجہتی کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے۔ پرائم منسٹرز یوتھ پروگرام کی جانب سے جاری پیغام میں رانا مشہود احمد خاں نے کہا کہ یہ د ن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ قومیں عزم، قربانی اور وژن سے وجود میں آتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت اور علامہ محمد اقبال کے خواب نے 23 مارچ کو تاریخ ساز بنا دیا۔ رانا مشہود احمد خاں نے مزید کہا کہ نوجوان 23 مارچ کے پیغام کے حقیقی امین ہیں، انہیں ہی اس ملک کے مستقبل کو سنوارنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یومِ پاکستان نوجوانوں کے لیے عہد کا دن ہے کہ وہ علم، ہنر اور کردار سے پاکستان کو آگے لے کر جائیں۔ رانا مشہود احمد خاں نے کہا کہ ہماری نوجوان نسل ہی وہ قوت ہے جو 23 مارچ کے نظریے کو عملی شکل دے سکتی ہے،23 مارچ ہمیں یہ پیغام دیتا ہے کہ نوجوان آگے بڑھیں، ذمہ داری سنبھالیں اور قیادت کا کردار ادا کریں۔ رانا مشہود احمد خاں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کے وژن کے تحت نوجوانوں کو قومی ترقی کا مرکزی کردار بنایا جا رہا ہے۔ چیئرمین پرائم منسٹرز یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں نے یومِ پاکستان پر عہد کرتے ہوئے کہا کہ ہر نوجوان کو ترقی کے تما م مواقع فراہم کیے جائیں گے۔









