یونائیٹڈ بینک کی آمدن میں چھ ماہ کے دوران 37فیصد اضافہ

اسلام آباد۔21ستمبر (اے پی پی):رواں سال 2021 کی پہلی ششماہی کے دوران یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ (یو بی ایل) کی قبل از ٹیکس آمدن میں 37 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔یو بی ایل کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق 30 جون 2021 کو ختم ہونے والے 6 ماہ میں قبل از ٹیکس منافع 25.9 ارب روپے تک پہنچ گیا۔ اس سال 2020 کی پہلی ششماہی کے مقابلہ میں رواں سال 2021 کے …

اسلام آباد۔21ستمبر (اے پی پی):رواں سال 2021 کی پہلی ششماہی کے دوران یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ (یو بی ایل) کی قبل از ٹیکس آمدن میں 37 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔یو بی ایل کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق 30 جون 2021 کو ختم ہونے والے 6 ماہ میں قبل از ٹیکس منافع 25.9 ارب روپے تک پہنچ گیا۔ اس سال 2020 کی پہلی ششماہی کے مقابلہ میں رواں سال 2021 کے اسی عرسہ کے دوران یو بی ایل کی قبل از ٹیکس آمدنی میں 37 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 10 سال کے دوران بینک نے سب سے زیادہ آمدن جنوری تاجون 2021 کےدوران حاصل کی ہے جس کے نتیجہ میں یو بی ایل کی فی حصص آمدن جنوری تا جون 2020 کی 9.31 روپے فی حصص آمدنی کے مقابلہ میں جنوری تاجون 2021 میں 12.25 روپے فی حصص تک بڑھ گئی ۔

واضح رہے کہ رواں سال کی دوسری سہ ماہی اپریل تا جون 2021 کے لئے یو بی ایل نے اپنے حصہ داروں کے لئے 4 روپے فی حصص ڈیوڈنڈ کا اعلان کیا ہے ۔ اس طرح 30 جون 2021 تک پہلے 6 ماہ کے لئے بینک کی جانب سے ڈیوڈنڈ کی ادائیگیاں 9.8 اب روپے تک بڑھ گئیں۔