یونس خان نے ٹیسٹ میچز میں دس ہزار رنز مکمل کرکے تاریخی کارنامہ سر انجام دیا

لاہور۔24اپریل (اے پی پی ) مایہ ناز بلے باز یونس خان کی طرف سے ٹیسٹ میچز میں دس ہزاد رنز مکمل کرنے پر جہاں انہیں آئی سی سی سمیت دنیا بھر سے مبارکبادیں مل رہی ہیں وہاں پر موجودہ اور سابق قومی کرکٹرز بھی ان کی کامیابی پر خوش ہیں اور انہیں دلی مبارکباد دے رہے ہیں۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر صادق محمد نے کہا کہ یونس خان نے ٹیسٹ میچز میں دس ہزار رنز مکمل کرکے تاریخی کارنامہ سر انجام دیا ہے اور وہ نوجوان کرکٹر کے رول ماڈل بن گئے ہیں۔ اس سنگ میل کو عبور کرنے پر میں انہیں دلی مبارکباد دیتاہوں ،دوسری جانب سابق کپتان اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے بھی یونس خان کو یہ اعزاز حاصل کرنے پر مبارک باد دی۔