یونیسکو نے مسجد اقصیٰ اور دیوار گریہ پر یہودیوں کا مذہبی رسومات کی ادائیگی کا حق مسترد کردیا

اقوام متحدہ ۔ 14 اکتوبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے سائنس وثقافت یونیسکو نے ایک قرارداد پر رائے شماری کے بعد مسلمانوں کے قبلہ اول مسجد اقصیٰ اور دیوار گریہ پر یہودیوں کا مذہبی رسومات کی ادائیگی کے حق کو مسترد کردیا۔عرب میڈیا کے مطابق یونیسکو میں مسجد اقصیٰ اور دیوار براق پر ہونے والی رائے شماری کے دوران قرارداد کے حق میں 24 اور مخالفت میں …

اقوام متحدہ ۔ 14 اکتوبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے سائنس وثقافت یونیسکو نے ایک قرارداد پر رائے شماری کے بعد مسلمانوں کے قبلہ اول مسجد اقصیٰ اور دیوار گریہ پر یہودیوں کا مذہبی رسومات کی ادائیگی کے حق کو مسترد کردیا۔عرب میڈیا کے مطابق یونیسکو میں مسجد اقصیٰ اور دیوار براق پر ہونے والی رائے شماری کے دوران قرارداد کے حق میں 24 اور مخالفت میں 6 ووٹ آئے۔ 26 ممالک نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا جب کہ دو ملک غیرحاضر رہے۔یونیسکو میں منظور کی جانے والی ایک قرارداد میں واضح کیا گیا ہے کہ مسجد اقصیٰ اور دیواربراق پر یہودیوں کا کوئی حق نہیں۔ یہ جگہ مسلمانوں کا تاریخی مذہبی مقام ہے۔دریں اثناء فلسطینی ایوان صدر کے ترجمان نبیل ابو ردینہ نے کہا ہے کہ یونیسکو کی قرارداد اسرائیل کے لیے واضح پیغام ہے۔

Leave a Reply