نیویارک ۔ 29 جون (اے پی پی) یونیسیف کی طرف سے یمن میں ہیضے کی وبا کے خلاف کارروائیوں میں فضا سے 36 ٹن ادویات اور دیگر سامان گرادیا گیا عالمی میڈیا کے مطابق عالمی ادارہ برائے اطفال یونیسیف نے یمن میںتیزی سے پھیلنے والی ہیضے کی وبا کے تناظر میں وہاں فضا سے 36 ٹن ادویات اور دیگر سامان گرایا گیا ہے۔ یمن کے تمام 22 صوبے اس وبا …
یونیسیف نے یمن میں ہیضے کی وبا سے بچاﺅکے لئے 36 ٹن ادویات اور دیگر سامان گرادیا
نیویارک ۔ 29 جون (اے پی پی) یونیسیف کی طرف سے یمن میں ہیضے کی وبا کے خلاف کارروائیوں میں فضا سے 36 ٹن ادویات اور دیگر سامان گرادیا گیا عالمی میڈیا کے مطابق عالمی ادارہ برائے اطفال یونیسیف نے یمن میںتیزی سے پھیلنے والی ہیضے کی وبا کے تناظر میں وہاں فضا سے 36 ٹن ادویات اور دیگر سامان گرایا گیا ہے۔ یمن کے تمام 22 صوبے اس وبا سے متاثرہ ہیں اور اب تک وہاں ہیضے سے ہونے والے ہلاکتوں کی تعداد بھی 13 سو سے تجاوز کر چکی ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک تہائی تعداد بچوں کی ہے۔ امدادی سامان میں پانی صاف کرنے والی گولیوں کے علاوہ ہیضے سے بچاو میں معاون نمک بھی متاثرہ علاقوں میں گرایا گیا۔ یونیسیف کے مطابق یہ امداد 10 ہزار افراد کے لیے کافی ہے ۔ واضح رہے کہ یمن میں ہیضے سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 2 لاکھ سے زیادہ ہو چکی ہے۔









