وفاقی وزیر قومی صحت سائرہ افضل تارڑ کی فارمیسی کونسل کے اراکین کو یقین دہانی

فارمیسی کی تعلیم کا معیار بہتر بنانے کے لیے کونسل کے اقدامات کی مکمل حمایت جاری رکھی جائے گی،وفاقی وزیر قومی صحت سائرہ افضل تارڑ کی فارمیسی کونسل کے اراکین کو یقین دہانی اسلام آباد ۔ 24 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر قومی صحت سائرہ افضل تارڑ نے فارمیسی کونسل کے اراکین کویقین دہانی کرائی کہ فارمیسی کی تعلیم کا معیار بہتر بنانے کے لےے کونسل کے اقدامات کی …

فارمیسی کی تعلیم کا معیار بہتر بنانے کے لیے کونسل کے اقدامات کی مکمل حمایت جاری رکھی جائے گی،وفاقی وزیر قومی صحت سائرہ افضل تارڑ کی فارمیسی کونسل کے اراکین کو یقین دہانی

اسلام آباد ۔ 24 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر قومی صحت سائرہ افضل تارڑ نے فارمیسی کونسل کے اراکین کویقین دہانی کرائی کہ فارمیسی کی تعلیم کا معیار بہتر بنانے کے لےے کونسل کے اقدامات کی مکمل حمایت جاری رکھی جائے گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو یہاں فارمیسی کونسل کے اجلاس کے دوران کونسل اراکین سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انھوں نے کہا کہ فارمیسی کونسل میں انسپکٹروں کی تعیناتی کے لےے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ پورے پاکستان میں پھےلے فارمیسی اداروں کی معائنہ رپورٹ کونسل میں جمع کروائیں۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار میں بہتری متوقع ہے اور اس سے ناقص کارکردگی والے ادارے معدوم ہوتے چلے جائیں گے۔ وفاقی وزیر قومی صحت نے کونسل کی کارکردگی کو سراہا اور معائنہ پروفارما کی منظور ی کو خوش آئند قرار دیا۔ وزیر صحت نے فارمیسی پروفیشن کو مذید اجاگر کرنے کے لےے تجاویزبھی طلب کر لی ہیں۔ اجلاس کی صدارت ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ /صدر فارمیسی کونسل نے کی ۔جس میں فارمیسی کونسل سے متعلق امور زیر غور آئے۔

Leave a Reply