متحدہ عرب امارات میں 987 پاکستانیوں کی جائیدادوں کی تصدیق، ایف بی آر

اسلام آباد ۔02 دسمبر(اے پی پی)قومی معیشت کی ترقی اورقرضوں پر انحصار کم کرنے ، ٹیکس وصولیوں میں اضافہ کے اقدامات کے معاشی ایجنڈا کے تحت حکومت نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں 4ہزار 23جائیدادوں کا سراغ لگایا ہے جن میں سے 987جائیدادیں براہ راست پاکستانیوں کی ملکیت ہیں۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے جاری اعدادوشمار کے تحت دبئی میں جائیداد رکھنے اور ٹیکس ادا …

اسلام آباد ۔02 دسمبر(اے پی پی)قومی معیشت کی ترقی اورقرضوں پر انحصار کم کرنے ، ٹیکس وصولیوں میں اضافہ کے اقدامات کے معاشی ایجنڈا کے تحت حکومت نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں 4ہزار 23جائیدادوں کا سراغ لگایا ہے جن میں سے 987جائیدادیں براہ راست پاکستانیوں کی ملکیت ہیں۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے جاری اعدادوشمار کے تحت دبئی میں جائیداد رکھنے اور ٹیکس ادا نہ کرنے والے 648پاکستانی شہریوں کو ٹیکس نوٹسز بھیجے جا چکے ہیں اور ٹیکس وصولی کو یقینی بنانے کیلئے ٹیکس نادہندگان کے خلاف 128کیسز زیر سماعت ہیں۔ ایف بی آر چھپائی گئی جائیدادوں پر ٹیکس وصولی کے ساتھ ساتھ غیر قانونی ذرائع سے خریدی گئی جائیدادوں کی ضبطی سمیت ان کی نیلامی سے حاصل ہونے والی رقوم کو قومی خزانہ میں جمع کروانے کے اقدامات کر رہا ہے۔

مزید خبریں