اسلام آباد ۔ 2 دسمبر (اے پی پی) یونیسکو نے کیلاش قبیلے کے قدیم رواج ”سوری جاجک“ کومقامی تاریخی ورثہ میں شامل کرنے کی منظوری دی ہے۔ ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق موریشس میں یونیسکو کی بین الحکومتی کمیٹی کے 13 ویں اجلاس کے موقع پر اس کی منظوری دی گئی۔ یونیسکو میں پاکستان کے مستقل مندوب معین الحق نے سوری جاجک کو یونیسکو کی طرف سے تاریخی ورثہ …
یونیسکو نے کیلاش قبیلے کے قدیم رواج ”سوری جاجک“ کومقامی تاریخی ورثہ میں شامل کرنے کی منظوری دیدی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 دسمبر (اے پی پی) یونیسکو نے کیلاش قبیلے کے قدیم رواج ”سوری جاجک“ کومقامی تاریخی ورثہ میں شامل کرنے کی منظوری دی ہے۔ ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق موریشس میں یونیسکو کی بین الحکومتی کمیٹی کے 13 ویں اجلاس کے موقع پر اس کی منظوری دی گئی۔ یونیسکو میں پاکستان کے مستقل مندوب معین الحق نے سوری جاجک کو یونیسکو کی طرف سے تاریخی ورثہ قرار دیئے جانے کوایک تاریخی کامیابی قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی موجودہ حکومت کی جانب سے ترقیاتی پالیسی میں ثقافت کو نمایاں مقام دینے کی ترجیح کی مظہر ہے۔








