اسلام آباد ۔ 2 دسمبر (اے پی پی) پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت خواتین کو با اختیار بنانے میں پرعزم ہے۔ اتوار کو ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سماجی برائیاں اس وقت تک ختم نہیں کی جا سکتیں جب تک ہم خواتین کو با اختیار نہیں بناتے، حکومت گھریلو تشدد اور کم سنی …
پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کی”اے پی پی“ سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 دسمبر (اے پی پی) پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت خواتین کو با اختیار بنانے میں پرعزم ہے۔ اتوار کو ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سماجی برائیاں اس وقت تک ختم نہیں کی جا سکتیں جب تک ہم خواتین کو با اختیار نہیں بناتے، حکومت گھریلو تشدد اور کم سنی کی شادیوں کی روک تھام کے لئے اقدامات کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ خواتین آبادی کا نصف ہیں اس لئے خواتین کی موثر شمولیت کے بغیر ہم ترقی کے اہداف حاصل نہیں کر سکتے، پاکستان تحریک انصاف نے ہمیشہ صنفی مساوات اور ملک کی پائیدار ترقی کے لئے خواتین کو با اختیار بنانے اور انہیں تعلیم کے مواقع فراہم کرنے پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گھریلو تشدد کو ہر صورت ختم کرنا ہو گا اس مقصد کے لئے خواتین کی تعلیم ضروری ہے، اس ضمن میں آگاہی کی ورکشاپس، سیمینارز اور مکالموں کو فروغ دینا چاہیے اور یہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔








