اسلام آباد ۔ 5 دسمبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی ہدایت پر وزارت خارجہ امور وزارت داخلہ کی معاونت سے پانچ ماہ کی شیرخوار بچی کی شناخت کا مسئلہ حل کرنے کیلئے کام کر رہی ہے جس کے والدین مختلف شہریتوں کے حامل ہیں۔ واضح رہے کہ پانچ ماہ کی بچی کی خبر گذشتہ ماہ خلیج ٹائمز میں شائع ہوئی تھی۔ اخبار کے مطابق بچی کا …
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی ہدایت پر وزارت خارجہ پانچ ماہ کی شیرخوار بچی کی شناخت کا مسئلہ حل کرنے کے کام کررہی ہے،ایوان صدر

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 دسمبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی ہدایت پر وزارت خارجہ امور وزارت داخلہ کی معاونت سے پانچ ماہ کی شیرخوار بچی کی شناخت کا مسئلہ حل کرنے کیلئے کام کر رہی ہے جس کے والدین مختلف شہریتوں کے حامل ہیں۔ واضح رہے کہ پانچ ماہ کی بچی کی خبر گذشتہ ماہ خلیج ٹائمز میں شائع ہوئی تھی۔ اخبار کے مطابق بچی کا والد برطانوی جبکہ ماں پاکستانی شہری ہے اور یہ بچی ابوظہبی میں پیدا ہوئی۔ لہٰذا اس کی شہریت ایک سوالیہ نشان بن گئی اور وہ پاسپورٹ حاصل کرنے سے قاصر ہے۔ رپورٹ کے مطابق بچی کے والد نے اپنی بیٹی کا پاسپورٹ حاصل کرنے کیلئے پاکستانی سفارتخانہ سے رجوع کیا کیونکہ اس کی والدہ پاکستانی شہری ہے تاہم سفارتخانہ نے انہیں بتایا کہ پاکستانی قوانین کے مطابق کسی بچے کا والد ہی پاسپورٹ کیلئے درخواست دے سکتا ہے۔ایوان صدر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اس خبر کا نوٹس لیتے ہوئے وزارت خارجہ امور کو یہ مسئلہ حل کرنے کیلئے اس معاملہ کا جائزہ لینے کی ہدایت کی۔








