ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان محکمہ موسمیات

اسلام آباد ۔ 3 فروری (اے پی پی) محکمہ موسمیات نے (پیر کو)ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے، تاہم کوئٹہ،قلات، ژوب، مکران،مالاکنڈ ڈویژنز اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں بعض مقامات پر رات/صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔اتوار کو محکمہ موسمیات کی جاری رپورٹ …

اسلام آباد ۔ 3 فروری (اے پی پی) محکمہ موسمیات نے (پیر کو)ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے، تاہم کوئٹہ،قلات، ژوب، مکران،مالاکنڈ ڈویژنز اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں بعض مقامات پر رات/صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔اتوار کو محکمہ موسمیات کی جاری رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ اتوار کو ریکارڈ کیے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت، سکردو منفی 10،کالام،گوپس، بگروٹ منفی 08،استور منفی 06، مالام جبہ منفی 05، ہنزہ، پارا چنار منفی 04،مری، راولاکوٹ منفی 03،میرکھانی منفی 02، دیر دروش اور گلگت میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں