ملتان ۔ 6 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشیداحمد نے کہاہے کہ ہم نے ایک سال میں 20ٹرینیں چلائی ہیں جبکہ ہمارے پاس خزانہ خالی ہے ۔کوئی نئی کوچ نہیں ہے ۔ ہم چاہتے ہیں کہ کوئی بوگی شیڈ میں نہ ہو ،سب پٹڑی پر ہونی چاہیے۔ دوسال بعد پاکستان ریلوے مثالی محکمہ ہوگا۔ملتان میں بدھ کو ڈی ایس آفس ملتان میں میڈیا سے بات چیت کرتے …
وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کی ملتان میں میڈیا سے بات چیت

مزید خبریں
ملتان ۔ 6 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشیداحمد نے کہاہے کہ ہم نے ایک سال میں 20ٹرینیں چلائی ہیں جبکہ ہمارے پاس خزانہ خالی ہے ۔کوئی نئی کوچ نہیں ہے ۔ ہم چاہتے ہیں کہ کوئی بوگی شیڈ میں نہ ہو ،سب پٹڑی پر ہونی چاہیے۔ دوسال بعد پاکستان ریلوے مثالی محکمہ ہوگا۔ملتان میں بدھ کو ڈی ایس آفس ملتان میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ لوگوںسے تیز ترین ٹرینوں کاوعدہ کیا تھا جوہم 12فروری کو تھل ایکسپریس کاافتتاح کرکے پورا کرنے جارہے ہیں۔ 12فروری سے نئی تیزرفتارٹرین تھل ایکسپریس چلائی جارہی ہے جوملتان سے براستہ مظفرگڑھ، کوٹ ادو، لیہ ،بھکر،کندیاں کے راستے راولپنڈی تک جائے گی۔وزیراعظم عمران خان اس ٹرین کا راولپنڈی سے افتتاح کریں گے۔میں خود بھی اس کی اکانومی کلاس میں سفر کروںگا۔انہوں نے کہاکہ تھل ایکسپریس کے بعد 23مارچ کو راولپنڈی سے کراچی تک جناح ایکسپریس کا بھی افتتاح کیا جارہاہے جس کے سٹاپ بہت کم اور کرایہ زیادہ ہوگا جس میں ہم مسافروں کو کھانے سمیت بہت سی سہولیات فراہم کریں گے۔انہوں نے مزید کہاکہ ہم پرانی ٹرینوں کوٹھیک کرکے چلار ہے ہیں۔ریلوے کو کماﺅ پتر بنائیں گے۔ خزانے پربوجھ بھی نہیں بنیں گے۔اب آرام حرام ہوگا آرام کرنے والا پوسٹ پر نہیں رہے گا۔میرا دل چاہتا ہے کہ پورا سال ٹرین میں رہوں۔انہوں نے کہاکہ گرین اینڈ کلین پاکستان کے تحت ریلوے نے شجرکاری کا آغاز کردیا ہے اور صفائی مہم بھی جاری ہے۔ انہوں نے کہاکہ ریلوے میں ہم نے جدید ٹریکر سسٹم کا آغاز کررہے ہیں جو 12فروری کو فعال ہونا شروع ہوجائے گا۔وائی فائی تمام ڈویژنل اسٹیشنوں پر فعال کردیئے ہیں ۔فریٹ ٹرینوں کے لیے کراچی میں ہیڈکوارٹر بنالیا ہے۔ دو دن کراچی بیٹھوں گا۔ خاینوال ریلوے اسٹیشن کوجدید ترین بنانے جارہے ہیں جس پر کام شروع ہے۔سیاسی حوالے سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہاکہ بلاول نے معافی مانٰگ لی ہے اور بات ختم ہوگئی ہے۔ عمران خان محنت سے کام کررہے ہیں میں ان کا ساتھی ہوں۔سعد رفیق اور رانٰا ثناءاللہ پی اے سی کے ممبر بن جائیں مجھے کوئی اعتراض نہیں ہے۔ میں لڑنے نہیں جارہا شہبازشریف اپنی بات کریں گے میں بڑے احترام سے اپنی بات کروںگا۔میں جھوٹا نہیں سچا آدمی ہوں۔انہوں نے کہاکہ ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جاناپڑے گا۔عمران خان ہمت والے آدمی ہیں جو دبئی اور چین سے ملین ڈالر لے آئے ہیں۔وہ واحد لیڈرہیں جن پر کم ازکم کرپشن کا الزام نہیں لگ سکتا ۔میں قوم کوبتاﺅں گا کہ ڈیل اورڈھیل کا کیا چکر ہے۔وفاقی وزیر ریلوے نے کہاکہ میرانام پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی میں عمران خان نے دیا ہے۔ سپریم کورٹ میں کرپشن اور کمیشن خوری پر کیس لڑنے جارہاہوں۔عوام کا جذبہ دیکھا ہے وہ کہتے ہیں کہ بھوکے مرجائیں گے لیکن کرپٹ عناصر کو نہیں چھوڑنا۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف اور زرداری نے ملک کا خزانہ ایسے لوٹا کہ خالی ہی ہوگیا۔پوری قوم جنرل باجوہ کوسلام کرتی ہے کہ وہ قوم کی خدمت کرر ہے ہیں۔








