وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان محمد عثمان ڈار کا نیشنل یوتھ ڈویلپمنٹ انڈیکس سروے کے اجراءکے موقع پر اجلاس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 6 فروری (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان محمد عثمان ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے بھرپور انداز میں پرعزم ہے، حکومت نوجوانوں کے لئے سماجی، اقتصادی ترقی کے ذریعے تعلیم، روزگار اور رابطے کے شعبے میں اصلاحات اور نوجوان دوست قانون سازی پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔ وہ …

اسلام آباد ۔ 6 فروری (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان محمد عثمان ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے بھرپور انداز میں پرعزم ہے، حکومت نوجوانوں کے لئے سماجی، اقتصادی ترقی کے ذریعے تعلیم، روزگار اور رابطے کے شعبے میں اصلاحات اور نوجوان دوست قانون سازی پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔ وہ بدھ کو پاکستان ادارہ برائے شماریات میں نیشنل یوتھ ڈویلپمنٹ انڈیکس سروے کے اجراءکے موقع پر اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے ملک بھر میں نوجوانوں کے سماجی، اقتصادی حیثیت کے حوالے سے مصدقہ ڈیٹا کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے ان کی بہتری کے لئے موثر اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا، نیشنل یوتھ ڈویلپمنٹ انڈیکس سروے اس ضمن میں گیم چینجر ثابت ہو سکتا ہے، ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ مصدقہ اعداد و شمار اکٹھے کئے گئے ہیں جس میں تعلیمی سطح کا معیار، روزگار کے مواقع، صحت کی صورتحال، سماجی رابطے اور مجموعی طور پر 15 سے 29 سال کے نوجوانوں کی ملک بھر میں ضلع کی سطح پر درجہ بندی کی گئی ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی محمد عثمان ڈار نے پاکستان ادارہ برائے شماریات کے پالیسی سازی کے لئے نوجوانوں کا مصدقہ ڈیٹا اکٹھا کرنے کے حوالے سے کردار کو سراہا۔