وزیراعظم عمران خان کی وزیرِ برائے ایوی ایشن محمد میاں سومرو اور سی ای او پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن ایئر مارشل ارشد محمود سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 6 فروری (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قومی ایئر لائن کی نجکاری پی ٹی آئی کے منشور میں نہیں تاہم ادارے کو خسارے سے بچانے کےلئے اصلاحات پر عمل پیرا ہیں، پی آئی اے کے معاملات اور ادارے کی بہتری کےلئے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں عوام کو مسلسل آگاہ رکھا جائے۔ انہوں نے یہ بات وزیرِ برائے ایوی ایشن …

اسلام آباد ۔ 6 فروری (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قومی ایئر لائن کی نجکاری پی ٹی آئی کے منشور میں نہیں تاہم ادارے کو خسارے سے بچانے کےلئے اصلاحات پر عمل پیرا ہیں، پی آئی اے کے معاملات اور ادارے کی بہتری کےلئے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں عوام کو مسلسل آگاہ رکھا جائے۔ انہوں نے یہ بات وزیرِ برائے ایوی ایشن (ہوا بازی) محمد میاں سومرو اور سی ای او پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن ایئر مارشل ارشد محمود سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے بدھ کو ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیرِ خزانہ اسد عمر بھی موجود تھے۔ سی ای او پی آئی اے نے وزیرِاعظم کو قومی ایئر لائن کی بحالی کےلئے کئے جانے والے اقدامات پر پیشرفت سے آگاہ کیا۔ ادارے کو منافع بخش بنانے اور ادارے سے بدعنوانیوں میں ملوث عناصر کو پاک کرنے کے حوالہ سے بھی کئے جانے والے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے کہا کہ قومی ایئر لائن کی نجکاری پی ٹی آئی کے منشور میں نہیں تاہم ادارے کو خسارے سے بچانے کےلئے اصلاحات پر عمل پیرا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اصلاحات کا مقصد قومی ایئر لائن کو مسلسل مالی نقصانات سے بچانا اور ادارے کو منافع بخش ادارہ بنانا ہے۔ سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن نے نئی ایوی ایشن پالیسی کے حوالہ سے وزیرِاعظم کو بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ پی آئی اے کا جامع بزنس پلان مارچ کے آخر میں حکومت کو پیش کر دیا جائے گا۔ وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ پی آئی اے کے معاملات اور ادارے کی بہتری کےلئے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں عوام کو مسلسل آگاہ رکھا جائے۔