سپیکر قومی اسمبلی کا نیوزی لینڈ کی مساجد میں ہونے والے دہشت گرد حملوں میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے رنج کا اظہار ہر قسم کی دہشت گردی قابل مذمت ہے،نیوزی لینڈ کی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں،اسد قیصر

اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے نیوزی لینڈ کی مساجد میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حملوں میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کو یہاں جاری بیان میں سپیکر نے کہا کہ پاکستان مشکل وقت میں نیوزی لینڈ کی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑا …

اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے نیوزی لینڈ کی مساجد میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حملوں میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کو یہاں جاری بیان میں سپیکر نے کہا کہ پاکستان مشکل وقت میں نیوزی لینڈ کی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کاکوئی مذہب نہیں ہوتا۔ ہر قسم کی دہشت گردی قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمان دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔ پاکستان خود بھی دہشت گردی کا شکار رہا ہے اور ہر قسم کی دہشت گردی کے مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا اور غمزدہ خاندانوں سے یکجہتی کااظہار کیا۔

Leave a Reply