میڈیا کی مثبت تنقید ہر حکومت کےلئے رہنمائی کا باعث ثابت ہوتی ہے، شاہ فرمان

پشاور۔15مارچ (اے پی پی)گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان نے کہا ہے کہ معاشرے کی ترقی میں ذرائع ابلاغ کا کردارکلیدی اہمیت کا حامل ہے اور شعبہ صحافت کامیابی کے ساتھ ہر سطح پر مسلمہ قواعد کے مطابق اپنا کردار بھی ادا کر رہا ہے، موجودہ دور میڈیا کادور ہے کوئی بھی حکومت ہو میڈیا کی مثبت تنقید ان کےلئے رہنمائی کا باعث ثابت ہوتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ …

پشاور۔15مارچ (اے پی پی)گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان نے کہا ہے کہ معاشرے کی ترقی میں ذرائع ابلاغ کا کردارکلیدی اہمیت کا حامل ہے اور شعبہ صحافت کامیابی کے ساتھ ہر سطح پر مسلمہ قواعد کے مطابق اپنا کردار بھی ادا کر رہا ہے، موجودہ دور میڈیا کادور ہے کوئی بھی حکومت ہو میڈیا کی مثبت تنقید ان کےلئے رہنمائی کا باعث ثابت ہوتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ شب گورنر ہاوس پشاور میں آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی ایگزیکٹیو کمیٹی کے اراکین کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ کے موقع پرکیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی اور سیکرٹری اطلاعات و تعلقات عامہ مختیار احمد بھی موجود تھے۔ گورنر نے ملک بھر سے آئے ہوئے اے پی این ایس کے ایگزیکٹیوکمٹی اراکین کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ وطن عزیز خا ص طور پر خیبر پختونخوا کے عوام طویل دورانےے پر محیط آزمائشوں سے گزرنے کے بعد ایک نئے عزم کے ساتھ قومی تعمیر و ترقی کی جدوجہد میں سرگرم عمل ہیں۔ گورنر خیبرپختونخوا کاکہنا تھاکہ قبائلی اضلاع کا خیبر پختونخوا میں ضم ہونا ایک تا ریخی کامیا بی ہے اور قبائلی عوام اب ملک کے دیگرشہریوں کی طرح تمام بنیادی سہولیات سے مستفید ہوں گے، سابقہ فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام کا مقصد محض مذکورہ علاقوں کو ملک کے دیگرعلاقوں کی طرح ترقی یافتہ اور خوشحال بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی خاطر قبائلی عوام نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں جن کو پوری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ وطن عزیز میں شعبہ صحافت بھی نہ صرف کامیابی کے ساتھ اپنا وجود اور کاوشیں برقرار رکھے ہو ئے ہے بلکہ بحیثیت مجموعی ہر سطح پر مسلمہ قواعد کے مطابق اپنا کردار بھی ادا کر رہا ہے جس کے لئے اے پی این ایس کے ارا کین اور عہدیداران بھی اپنی کاوشوں پرمبارکباد کے مستحق ہیں۔

Leave a Reply