اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اے پی پی) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں یتیم بچوں کو مفت تعلیم فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ریڈیو پاکستان کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معاشرے کے مظلوم لوگوں کو سہولیات کی فراہمی اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے فلاحی اداروں …
صوبے بھر میں یتیم بچوں کو مفت تعلیم فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں، محمود خان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اے پی پی) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں یتیم بچوں کو مفت تعلیم فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ریڈیو پاکستان کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معاشرے کے مظلوم لوگوں کو سہولیات کی فراہمی اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے فلاحی اداروں نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس موقع پر غریب و لاچار اور مستحق بچوں کے تعلیمی اخراجات برداشت کرنے کے حوالے سے غیر سرکاری تنظیموں زمونگ کور اور سپارک آف ہوپ کے درمیان ایک معاہدہ پر دستخط بھی ہوئے۔








