اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اے پی پی) پاکستان نے نیوزی لینڈ میں کرائسٹ چرچ میں دو مساجد پر دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے تمام انسانیت کیلئے مشترکہ اقدار، ضمیر اور اجتماع کی آزادی پر حملہ قرار دیا ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ نیوزی لینڈ کی حکومت فوری کارروائی کرتے ہوئے دہشت گرد حملے میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں …
پاکستان کی نیوزی لینڈ میں کرائسٹ چرچ میں دو مساجد پر دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اے پی پی) پاکستان نے نیوزی لینڈ میں کرائسٹ چرچ میں دو مساجد پر دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے تمام انسانیت کیلئے مشترکہ اقدار، ضمیر اور اجتماع کی آزادی پر حملہ قرار دیا ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ نیوزی لینڈ کی حکومت فوری کارروائی کرتے ہوئے دہشت گرد حملے میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لا کھڑا کرے گی اور متاثرہ کمیونٹی کے تحفظ اور سلامتی کو یقینی بنائے گی۔ ترجمان دفتر خارجہ نے نیوزی لینڈ میں کرائسٹ چرچ میں نماز جمعہ کے دوران دو مساجد پر وحشیانہ دہشت گرد حملوں میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ اس مشکل وقت میں حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام نیوزی لینڈ کی حکومت، عوام متاثرہ خاندانوں کے شانہ بشانہ ہیں۔ ترجمان نے حملے میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کی بھی خواہش ظاہر کی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں پاکستانی ہائی کمیشن مزید تفصیلات کے حصول کیلئے نیوزی لینڈ میں متعلقہ حکام کے ساتھ مسلسل رابطوں میں ہے۔








