اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اے پی پی)وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے نیوزی لینڈ میں ہونے والے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اس مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑا ہے، دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔ جمعہ کو جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان مشکل وقت سے گزر چکا، نشانہ بننے والے افراد کا درد سمجھتا ہے۔ …
وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کی نیوزی لینڈ میں ہونے والے واقعہ کی شدید مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اے پی پی)وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے نیوزی لینڈ میں ہونے والے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اس مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑا ہے، دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔ جمعہ کو جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان مشکل وقت سے گزر چکا، نشانہ بننے والے افراد کا درد سمجھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری دعائیں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ وزیر مملکت برائے داخلہ نے متاثرین کے لئے اپنے دفتر میں دعائے خیر بھی کی۔








