پارلیمانی سیکرٹری اور یونیسکو ایگزیکٹو بورڈ میں پاکستان کی نمائندہ وجیہہ اکرم کا پیرس میں یونیسکو ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں خطاب

اسلام آباد ۔ 10 اپریل (اے پی پی) پارلیمانی سیکرٹری برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت اور یونیسکو ایگزیکٹو بورڈ میں حال ہی میں تعینات ہونے والی پاکستان کی نمائندہ وجیہہ اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان سکول جانے والے تمام بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنے پر خصوصی توجہ دے رہا ہے اور یونیسکو کے مقاصد کے مطابق بچیوں کے سکولوں میںداخلہ کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے۔ بدھ …

اسلام آباد ۔ 10 اپریل (اے پی پی) پارلیمانی سیکرٹری برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت اور یونیسکو ایگزیکٹو بورڈ میں حال ہی میں تعینات ہونے والی پاکستان کی نمائندہ وجیہہ اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان سکول جانے والے تمام بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنے پر خصوصی توجہ دے رہا ہے اور یونیسکو کے مقاصد کے مطابق بچیوں کے سکولوں میںداخلہ کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے۔ بدھ کو یہاں موصول ہونے والے پیغام کے مطابق وہ پیرس میں ہونے والے یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کے 206 ویں سیشن سے خطاب کر رہی تھیں۔ فرانس میں پاکستان کے سفیر اور یونیسکو میں پاکستان کے مستقل نمائندہ بھی اجلاس میں موجود تھے۔ وجیہہ اکرم نے کہا کہ پاکستان میں خواتین تمام قومی و بین الاقوامی امور میں آگے ہیں اور ان کی تقرری ظاہر کرتی ہے کہ پاکستان خواتین کو با اختیار بنانے میں مخلص ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے یونیسکو کے ملالہ فنڈ میں 10 ملین ڈالر دیا ہے جو کہ پاکستان میں اور ایشیائی و افریقی بہت سے ممالک میں ہزاروں بچیوں کی زندگی کو بدلے گا۔ انہوں نے ایگزیکٹو بورڈ کے ممبران کو بتایا کہ موجودہ حکومت پاکستان کو پر امن، مستحکم اور ترقی یافتہ بنانے کا وژن لے کر آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈا کی بنیاد بہترین نظام حکومت، معاشی بحالی، غربت کے خاتمے، انسانی ترقی، ثقافتی ورثہ کو محفوظ بنانے اور ماحول کے تحفظ پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے بہت سے خطے تنازعات کا شکار ہیں جس کی وجہ سے عالمی و ہم آہنگی، ثقافتی ورثہ اور ہمارے ماحول کو خطرہ ہے۔ وجیہہ اکرم نے کہا کہ یونیسکو کے تمام ممبران تنظیم کو مضبوط بنانے میں اپنی ذمہ داریاں ادا کریں جو کہ عالمی و استحکام کے لئے ضروری ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply