اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ عمران خان کی 22 سال کی جدوجہد ہے، ایسے کارکنان بھی ہیں جنھوں نے پی ٹی آئی میں 22 سال جدوجہد کی، ہم نے بہت بڑا مرحلہ طے کیا اور کامیابی حاصل کی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کو ایک ویڈیو پیغام میں کیا۔ انہوں نے پی …
وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین کا ویڈیو پیغام

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ عمران خان کی 22 سال کی جدوجہد ہے، ایسے کارکنان بھی ہیں جنھوں نے پی ٹی آئی میں 22 سال جدوجہد کی، ہم نے بہت بڑا مرحلہ طے کیا اور کامیابی حاصل کی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کو ایک ویڈیو پیغام میں کیا۔ انہوں نے پی ٹی آئی فرانس کے یوم تاسیس کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف ایک مرحلہ طے کرکے حکومت میں آئی ہے، ابھی آپ کی جدوجہد ختم نہیں ہوئی، نظام بھی تبدیل کرنا ہے۔ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کہا کہ عمران خان نے جس مقصد کے لئے قدم اٹھایا اس کا ساتھ دیں گے، نظام کی تبدیلی کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔







