حکومت کی اولین ترجیح ملک کواسلامی فلاحی ریاست بناناہے، نورالحق قادری

پشاور۔28اپریل (اے پی پی)وفاقی وزیربرائے مذہبی امورڈاکٹرنورالحق قادری نے کہاہے کہ حکومت کی اولین ترجیح ملک کواسلامی فلاحی ریاست بناناہے، تمام علماءاوردینی سکالرز مدرسوں کی بندش کے حوالے سے منفی پروپیگنڈے کا حصہ بننے سے باز رہیں۔ان خیالات کااظہارانہوںنے نیشنل اسلامک سکالرزکونسل کی آٹھویں اجلاس سے مقامی ہوٹل میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ نورالحق قادری نے کہا ہے کہ علماءکی ذمہ داری ہے کہ وہ ملک کوریاست مدینہ کی طرزپربنانے …

پشاور۔28اپریل (اے پی پی)وفاقی وزیربرائے مذہبی امورڈاکٹرنورالحق قادری نے کہاہے کہ حکومت کی اولین ترجیح ملک کواسلامی فلاحی ریاست بناناہے، تمام علماءاوردینی سکالرز مدرسوں کی بندش کے حوالے سے منفی پروپیگنڈے کا حصہ بننے سے باز رہیں۔ان خیالات کااظہارانہوںنے نیشنل اسلامک سکالرزکونسل کی آٹھویں اجلاس سے مقامی ہوٹل میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ نورالحق قادری نے کہا ہے کہ علماءکی ذمہ داری ہے کہ وہ ملک کوریاست مدینہ کی طرزپربنانے کیلئے اپنی تجاویزاورسفارشات پیش کریں۔انہوںنے کہاکہ پیغام پاکستان کانفرنس کاانعقادعلماءکی بڑی کامیابی ہے ،، تمام علماءمعاشرے میں اتحادویک جہتی اوربین المذاہب کی فضاءکوپروان چڑھانے میں اپناکرداراداکریں، معاشرے کی بہتری کے لئے ایک مضبوط تربیتی نظام لازمی ہے ۔اس موقع پردینی سکالرز ،علماءاورمشائخ نے متفقہ طورپرعزم دہرایاکہ وہ ملک میں قومی اورمقامی سطح پرامن ،بھائی چارہ اوربین المذاہب ،ہم آہنگی کے فروغ کیلئے کردارکوبڑھائیں گے ۔کانفرنس کے اختتام پرتمام دینی سکالرزاور علماءنے معاشرے میں امن، رواداری اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے اپنی تجاویزاورآراءبھی پیش کیںجس کے مطابق کسی بھی کویہ حق نہیں کہ وہ دوسرے مذہب یافرقے کی دل آزاری کریں ۔اجلاس کے دوران تمام علماءاوردینی سکالرزنے مسلم امہ پراتحادویک جہتی کی فضاءقائم رکھنے پرزوردیتے ہوئے کہاکہ وہ انٹی اسلامک سازشوں کی تدارک کیلئے مشترکہ طورپراپناکرداراداکریں۔اس موقع پردینی سکالرزاورعلماءنے وفاقی وزیر مذہبی امورکواپنے مسائل سے آگاہ کیااورمطالبہ کیاکہ ان کے حل کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں ۔

مزید خبریں

Leave a Reply