سیالکوٹ ۔ 28 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی لاپتا ہے اورلگتا ہے اپوزیشن لیڈر کی گمشدگی کا اشتہار دینا پڑے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کاکہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر عوام کو چھوڑ کر بیرون ملک …
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا استقبالیہ سے خطاب

مزید خبریں
سیالکوٹ ۔ 28 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی لاپتا ہے اورلگتا ہے اپوزیشن لیڈر کی گمشدگی کا اشتہار دینا پڑے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کاکہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر عوام کو چھوڑ کر بیرون ملک فرار ہو چکا ہے اور اس وقت کرپشن اور لوٹ مار کی دولت کو چھپانے میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا چین کا دورہ تاریخی اہمیت کا حامل ہے ، وزیراعظم نے چینی قیادت سے آسیان کی طرز کا ٹریڈ پیکیج لیا ہے۔پاک چائنا پارٹنرشپ عملی شکل اختیار کر چکی ہے ، پاک چائنا 1800کلومیٹرطویل ریلوے لائن خطے کی خوشحالی کا منصوبہ ہے، ریلوے لائن بچھانے سے ملکی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ملک کی سلامتی اور خوشحالی کےلئے جنگ لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے نو گو ایریاز میں جاکر وہاں ریاست کی رٹ کو بحال کیا ہے۔اس موقع پر وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو سونے کا تاج پہنایا گیا جو انہوں نے شوکت خانم اسپتال کو دینے کا اعلان کیا اور کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی شوکت خانم ہسپتال کی فنڈ ریزنگ کے سلسلہ میں سیالکوٹ آمد کے موقع پر یہ تاج ان کے حوالے کر دیا جائے گا۔ استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور اعظم خان سواتی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو اہم ذمہ داری دی ہے۔انہوںنے کہا کہ ملک مزید کرپشن کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ وزیراعظم عمران خان کی کرپٹ مافیا کے خلاف جنگ میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان ہراول دستے کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ عظیم الشان استقبال پروفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور اعظم خان سواتی نے سیالکوٹ کی عوام کا شکریہ ادا کیا۔







