وزیراعظم عمران خان سے سرکردہ چینی کاروباری شخصیات کی ملاقات ، پاکستان میں بڑے پیمانے پر نجی شعبہ میں سرمایہ کاری کی یقین دہانی کروائی، پاکستان اور چینی کمپنیوں کے درمیان 14نئی مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط

اسلام آباد ۔ 28 اپریل (اے پی پی)وزیراعظم عمران خان سے سرکردہ چینی کاروباری شخصیات نے ملاقات کی اور پاکستان میں بڑے پیمانے پر نجی شعبہ میں سرمایہ کاری کی یقین دہانی کروائی، پاکستان اور چینی کمپنیوں کے درمیان 14نئی مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے۔ وزیراعظم عمران خان نے دنیا کی بڑی کمپنی ہواوے کے چیف ایگزیکٹو سے بھی ملاقات کی، کمپنی کے بانی نے انہیں یقین دہانی کرائی …

اسلام آباد ۔ 28 اپریل (اے پی پی)وزیراعظم عمران خان سے سرکردہ چینی کاروباری شخصیات نے ملاقات کی اور پاکستان میں بڑے پیمانے پر نجی شعبہ میں سرمایہ کاری کی یقین دہانی کروائی، پاکستان اور چینی کمپنیوں کے درمیان 14نئی مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے۔ وزیراعظم عمران خان نے دنیا کی بڑی کمپنی ہواوے کے چیف ایگزیکٹو سے بھی ملاقات کی، کمپنی کے بانی نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ وہ پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری توسیع منصوبہ رکھتے ہیں۔ کمپنی پہلے ہی پاکستان میں علاقائی سروس سنٹر قائم کر چکی ہے جس میں 600سے زائد آئی ٹی پروفیشنلز کام کر رہے ہیں۔ وزیراعظم نے رینبو ایگریٹیک گروپ، چیلنج اپارل، لی اینڈ فن کارپوریشن اور فوٹون کارز کے چیف ایگزیکٹو آفیسران سے بھی ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے بتایا کہ سرمایہ کاری بورڈ براہ راست انہیں جوابدہ ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ سرمایہ کاری کے راستے میں موجودہ تمام رکاوٹیں فوری طور پر ختم کی جائیں۔ انہوں نے سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین کو ہدایت کی کہ چینی کمپنیوں کو ترجیحی بنیادوں پر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت و انڈسٹری عبدالرزاق داﺅد و چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف نے ان ملاقاتوں میں وزیراعظم کی معاونت کی۔ سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین ہارون شریف نے بتایا کہ پاکستان میں چین کی نجی سرمایہ کاری میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جس کا نتیجہ ٹیکنالوجی کی منتقلی اور برآمدات میں اضافے کی صورت میں نکلے گا۔ سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین ہارون شریف نے اورینٹ گروپ، سنوفارم اور چیلنج اپارل کے چیف ایگزیکٹو افسران سے بھی ملاقات کی اور مختلف شعبہ جات میں تعاون کے لئے ایم او یوز پر بھی دستخط کیے۔ یہ ایم او یوز چائنہ ریلوے کنسٹرکشن کارپوریشن (انٹرنیشنل) لمیٹیڈ سے ریلوے کارگو بزنس پر جبکہ حکومت پاکستان اور چائنہ اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی لمیٹیڈ کے ساتھ کلین گرین موومنٹ پاکستان کے ضمن میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔ پاکستان میں پہلے کلاﺅڈ سنٹر کے قیام کے لئے فنانس کے لئے ایم او یو اور ہواوے ٹیکنالوجیز اور ائرلنک کمیونیکیشن کے ساتھ میڈیا انڈسٹری میں تعاون کے لئے ایم او یو پر دستخط کیے گئے۔ ایم اینڈ ڈی فلمز پاکستان اور فائر انٹرنیشنل میڈیا چین کے درمیان فلم ‘ پرواز ہے جنوں کی‘ چائنہ میں ریلیز کے لئے تھیٹریکل ڈسٹری بیوشن معاہدہ کیا گیا۔ چائنہ پاک انرجی انویسٹمنٹ کمپنی لمیٹیڈ اور سینوہائیڈرو کارپوریشن لمیٹیڈ اور خیبرپختونخوا حکومت کے پی ای ڈی او میں چترال میں 350میگا واٹ کے طورن مورکری ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے علاوہ 1320 میگا واٹ کے تھرکول پاور پراجیکٹ پر بھی چینی کمپنیوں کے ساتھ مفاہمت کے معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔ اس کے علاوہ قابل تجدید توانائی میں تعاون کے حوالے سے پاور چائنہ انٹرنیشنل گروپ لمیٹیڈ اور اٹلس پاور لمیٹیڈ کے ساتھ معاہدے کیے گئے۔ سان ہینگ گروپ کے ساتھ مل کر پاکستان میں صنعتی زونز کی ترقی کے لئے بھی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔ کنگ ڈاﺅ سٹی میں ایگری پلیٹ فارم کے قیام کےلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔ چائنہ مشینری انجینئرنگ کارپوریشن اور حکومت بلوچستان کے درمیان جدید ایگریکلچر جامع ترقی کے منصوبے کے لئے مالیاتی معاہدے پر دستخط کیے گئے۔ تھر بلاک ٹو میں 330میگا واٹ کے منصوبے کے لئے حبکو اور تھل نووا کے درمیان معاہدہ ہوا۔ کے الیکٹرک کے ساتھ کوئلے سے چلنے والے 700میگاواٹ کے بجلی کے منصوبے میں شراکت داری کے لئے جوائنٹ ایڈونچر کے لئے ایم او یو پر دستخط کیے گئے۔ اس کے علاوہ فاطمہ گروپ کمپنی لمیٹیڈ، سی آر بی سی اور خیبرپختونخوا اقتصادی زون ڈویلپمنٹ و مینجمنٹ کمپنی پاکستان کے ساتھ جدید زرعی ترقی کے منصوبوں کے لئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔

مزید خبریں

Leave a Reply