اسلام آباد ۔ 29 اپریل (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی، ترقی واصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں انفارمیشن، براڈکاسٹنگ ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طورپر اب تک 33 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے دوران 54 کروڑ 89 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ …
انفارمیشن، براڈکاسٹنگ ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے اب تک 33 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 اپریل (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی، ترقی واصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں انفارمیشن، براڈکاسٹنگ ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طورپر اب تک 33 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے دوران 54 کروڑ 89 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے پی ٹی وی میں کیمرا پروڈکشن کے آلات کی فراہمی کے لئے 20 کروڑ، پیمرا میں ادارہ جاتی اصلاحات کے لئے 34 لاکھ، نیشنل فلم اکیڈمی کے قیام کے لئے ایک کروڑ 5 لاکھ، پاکستان ڈراماز ان فارن لینگوئجز میں ڈبنگ کے لئے 50 لاکھ، آزاد جموں کشمیر میں میڈیم ویو سروسز کی بحالی کے لئے 2 کروڑ 80 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔







