چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی یمن کے سفیر مطاہر الاشابی سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 29 اپریل (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور اسلامی ملکو ں کی تنظیم (او آئی سی) کی قراردادوں کے تحت یمن میں قیام امن کا خواہش مند ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار پاکستان میں یمن کے سفیر مطاہر الاشابی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ …

اسلام آباد ۔ 29 اپریل (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور اسلامی ملکو ں کی تنظیم (او آئی سی) کی قراردادوں کے تحت یمن میں قیام امن کا خواہش مند ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار پاکستان میں یمن کے سفیر مطاہر الاشابی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان اور یمن کے مابین باہمی ا عتماد اور تعاون پر مبنی دیرینا تاریخی تعلقات ہیں ۔انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ دنوں ملکوں کے مابین تجارت اور معیشت کے شعبوں میں روابط مذید مستحکم ہوں گے ۔ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ یمن کے مسئلے کا حل بات چیت کے ذریعے ہی ممکن ہے کیوں کے جنگ سے مزید پیچیدگیاں پیدا ہوتی ہیں۔ انہوں نے دونوں ملکوں کے مابین پارلیمانی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر زور دیا اور کہا کہ دونوں ملک دوطرفہ اور بین الاقوامی سطح پر تعاون کو زیادہ موثربنا سکتے ہیں ۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ایوان بالا میں پاکستان یمن دوستی گروپ تشکیل دیا جا رہا ہے جس سے پارلیمانی تعاون کے ساتھ ساتھ تجارتی اور معاشی تعلقات کو مستحکم بنانے میں مدد ملے گی۔ یمن کے سفیر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ کا شکریہ ادا کیااور اس بات پر اتفاق کیا کہ دونوں ملکوں کے مابین دوطرفہ اور پارلیمانی روابط کو مزید مربوط بنایا جانا چاہیے ۔

مزید خبریں

Leave a Reply