ڈی جی آئی ایس پی آر کا پختون عوام کے نام پشتو زبان میں پیغام

راولپنڈی ۔ 29 اپریل (اے پی پی) پاک فوج کے ترجمان ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے میڈیا بریفنگ کے دوران پختون عوام کے نام پشتو میں پیغام دیتے ہوئے کہا کہ محترم پختون بھائیوں، بہنوں، ماوں، بزرگوں اور نوجوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں، میں پاک فوج کے نمائندے کی حیثیت سے آپ کو ایک پیغام دینا چاہتا ہوں، پاک فوج آپ کی ہے، …

راولپنڈی ۔ 29 اپریل (اے پی پی) پاک فوج کے ترجمان ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے میڈیا بریفنگ کے دوران پختون عوام کے نام پشتو میں پیغام دیتے ہوئے کہا کہ محترم پختون بھائیوں، بہنوں، ماوں، بزرگوں اور نوجوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں، میں پاک فوج کے نمائندے کی حیثیت سے آپ کو ایک پیغام دینا چاہتا ہوں، پاک فوج آپ کی ہے، جیسے پاکستان ہم سب کا ہے۔انھوں نے کہا کہ اگر پاکستان خوشحال اور آباد ہوگا تو ہم سب بشمول پختون خوشحال ہوں گے، خدانخواستہ پاکستان کو کوئی نقصان ہوگا تو یہ ہم سب کا نقصان ہوگا۔میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ کسی کے ورغلانے پر آپ کو پاکستان اور اداروں کے خلاف اکسانا چاہتے ہیں، میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ مملکت پاکستان کو آپ کی قربانیوں کا احساس ہے، ریاست دن رات کوشش کررہی ہے کہ آپ کے مسائل حل کرے۔ترجمان پاک فوج نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ پاک فوج اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھے گی جب تک آپ کے مسائل حل نہ ہوں، ہم امید رکھتے ہیں پختون ان کی باتوں میں نہیں آئیں گے، ہم پختونوں سے امید رکھتے ہیں آپ ملک دشمن قوتوں کا راستہ روکیں گے، امید ہے پختون پاکستان کو مضبوط کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

مزید خبریں

Leave a Reply