اسلام آباد ۔ 29 اپریل (اے پی پی) وزارت اوورسیز کے ماتحت ادارے او پی ایف نے وزیراعظم کے بچت و سادگی مشن کے تحت 12 اضافی گاڑیاں نیلام کر دیں۔ معاون خصوصی سید ذولفقار بخاری نے محکمے کے مینیجنگ ڈائریکٹر عامر شیخ کی کوششوں کو سراہا۔ نیلامی سے او پی ایف کو 71 لاکھ روپے موصول ہوئے جبکہ او پی ایف نیلامی کے بعد فیول کی مد میں سالانہ …
او پی ایف نے وزیراعظم کے بچت و سادگی مشن کے تحت 12 اضافی گاڑیاں نیلام کر دیں،گاڑیوں کی مرمت کی مد میں 13.5 لاکھ کی سالانہ بچت ہوگی،سید ذولفقار بخاری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 اپریل (اے پی پی) وزارت اوورسیز کے ماتحت ادارے او پی ایف نے وزیراعظم کے بچت و سادگی مشن کے تحت 12 اضافی گاڑیاں نیلام کر دیں۔ معاون خصوصی سید ذولفقار بخاری نے محکمے کے مینیجنگ ڈائریکٹر عامر شیخ کی کوششوں کو سراہا۔ نیلامی سے او پی ایف کو 71 لاکھ روپے موصول ہوئے جبکہ او پی ایف نیلامی کے بعد فیول کی مد میں سالانہ 18.5لاکھ روپے بچائے گا۔ گاڑیوں کی مرمت کی مد میں 13.5 لاکھ کی سالانہ بچت ہوگی۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا کہ نیلامی سے ملنے والی رقم اوورسیز پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کے لیے خرچ ہوگی۔وزیراعظم کے وژن کے مطابق اداروں میں سادگی کو فروغ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اداروں میں شفافیت ہمارا عزم ہے، بچت اور سادگی اس وقت ملک کے لیے بہت ضروری ہے، بچت کو قومی فریضے کے طور پر دیکھا جانا چاہیے۔







