ملک کے بیشتر علاقوں میں ( آج) موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی پنجاب اور سندھ میں میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

اسلام آباد ۔ 29 اپریل (اے پی پی)محکمہ موسمیات نے( آج)منگل کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی پنجاب اور سندھ میں میں شدید گرم رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔تاہم مالاکنڈ، مردان، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور ڈویژن، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں چند مقامات پرآندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی جاری رپورٹ کے مطابق …

اسلام آباد ۔ 29 اپریل (اے پی پی)محکمہ موسمیات نے( آج)منگل کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی پنجاب اور سندھ میں میں شدید گرم رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔تاہم مالاکنڈ، مردان، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور ڈویژن، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں چند مقامات پرآندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی جاری رپورٹ کے مطابق پیر کی رات ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی پنجاب اور سندھ میں میں شدید گرم رہیگا۔تاہم مالاکنڈ، مردان، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، بنوں،ژوب، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور ڈویژن، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں چند مقامات پرآندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔موسمیات نے یکم سے تین مئی کے دوران کراچی شہر میں گرمی کی لہر کی پیشگوئی۔زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40سے42ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔تاہم مالاکنڈ ڈویژن میں بعض مقامات پر بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا: چترال میں01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔پیر کوریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت: جیکب آباد 46، شہید بینظر آباد، روہڑی، سکرنڈ، پڈعیدن، چھور، سکھر 45، موہنجوداڑو، رحیم یار خان ، مٹھی اور لاڑکانہ میں44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں

Leave a Reply