پشاور۔29اپریل (اے پی پی)گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان نے کہاہے کہ کیڈٹ کالجز کاشعبہ تعلیم میں ایک بہترین کردار ہے جو صوبہ کی نوجوان نسل کی صحیح معنوں میں کردارسازی کررہے ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے پیرکے روز گورنرہاوس پشاورمیں کیڈٹ کالج رزمک ،شمالی وزیرسان کے 38ویں بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی۔ اجلاس میں پرنسپل سیکرٹری برائے گورنر نظام الدین، سیکرٹر ی ابتدائی وثانوی تعلیم ارشد …
کیڈٹ کالجز کاشعبہ تعلیم میں بہترین کردار ہے، گورنر شاہ فرمان

مزید خبریں
پشاور۔29اپریل (اے پی پی)گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان نے کہاہے کہ کیڈٹ کالجز کاشعبہ تعلیم میں ایک بہترین کردار ہے جو صوبہ کی نوجوان نسل کی صحیح معنوں میں کردارسازی کررہے ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے پیرکے روز گورنرہاوس پشاورمیں کیڈٹ کالج رزمک ،شمالی وزیرسان کے 38ویں بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی۔ اجلاس میں پرنسپل سیکرٹری برائے گورنر نظام الدین، سیکرٹر ی ابتدائی وثانوی تعلیم ارشد خان، ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان عبدالناصر کے علاوہ عسکری وسول ارکان بورڈ نے شرکت کی۔ اجلاس میں کیڈٹ کالج رزمک کی مجموعی کارکردگی، انتظامی مسائل، بورڈ آف گورنرز کی ازسرنو تشکیل، پرنسپل کی تعیناتی کا طریقہ کار اور مطلوبہ قابلیت سمیت دیگر امورپرتفصیلی غوروخوض کیاگیا۔ اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے گورنرخیبرپختونخواشاہ فرمان کاکہناتھا کہ عصرحاضر میں کیڈٹ کالجز ایک بہترین تعلیمی ادارے ہیں جو نصابی وغیرنصابی سرگرمیوں کے ذریعے ایک بہترین نوجوان نسل تیارکرنے میں مصروف عمل ہیں۔ انہوں نے اس امیدکااظہارکیا کہ مذکورہ تعلیمی ادارے اپنی ساکھ کو نہ صرف برقراررکھیں گے بلکہ اس میں مزید بہتری بھی لائیں گے تاکہ نوجوان نسل کو دور جدید کے درپیش چیلنجز سے مقابلہ کرنے کیلئے تیارکیاجاسکے۔







