کراچی۔ 29 اپریل (اے پی پی) گورنرسندھ عمران اسماعیل سے اسپین کے سفیر نے ملاقات کی۔ پیر کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ تعلقا ت، تجارت، مشترکہ سرمایہ کاری سمیت دلچسپی کے حامل دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی پاکستان کا اقتصادی حب ہے، امن و امان کے بعد شہر سرمایہ کاروں کے لئے پر …
گورنرسندھ عمران اسماعیل سے اسپین کے سفیر کی ملاقات

مزید خبریں
کراچی۔ 29 اپریل (اے پی پی) گورنرسندھ عمران اسماعیل سے اسپین کے سفیر نے ملاقات کی۔ پیر کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ تعلقا ت، تجارت، مشترکہ سرمایہ کاری سمیت دلچسپی کے حامل دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی پاکستان کا اقتصادی حب ہے، امن و امان کے بعد شہر سرمایہ کاروں کے لئے پر کشش اہمیت کا حامل بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دیگر شعبوں سمیت سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کی گنجائش موجود ہے،پاکستان میں اسپینشن ٹائلرز سمیت دیگر مصنوعات کی مانگ بہت زیادہ ہے، اس ضمن میں تجارت کو مزید وسعت دینا وقت کی ضرورت ہے ۔ اسپین کے سفیر نے اسپین کا پاکستان میں دیگر شعبوں کے ساتھ ساتھ سیاحت اور آرٹ اینڈ میوزک کو مزید فروغ دینے میں کردار ادا کرنے کا عندیہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ تجارت کے فروغ اور مشترکہ سرمایہ کاری کے لئے دونوں ممالک کو مزید تعاون بڑھانا ہوگا، اسپین کے سرمایہ کار صوبہ سندھ اور باالخصوص کراچی میں مزید سرمایہ کاری میں بھرپور دلچسپی رکھتے ہیں، ملاقات میں تجارت کے حجم کو مزید بڑھانے اور دونوں ممالک کے صنعت کار وں کے باہمی رابطوں کو مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔







