حکومت کاروبار میں آسانی پیدا کر کے سرمایہ کاروں کے لئے سازگار ماحول مہیا کرنے کے لئے پر عزم ہے،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

اسلام آباد ۔ 30 اپریل (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ حکومت کاروبار میں آسانی پیدا کر کے سرمایہ کاروں کے لئے سازگار سرمایہ کاری ماحول مہیا کرنے کے لئے پر عزم ہے۔ انہوں نے یہ بات ایل این جی مارکیٹ ڈویلپمنٹ، میسرز ایگزون موبل کے چیئرمین الیکس وولکوف کی قیادت میں وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے منگل کو ایوان صدر …

اسلام آباد ۔ 30 اپریل (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ حکومت کاروبار میں آسانی پیدا کر کے سرمایہ کاروں کے لئے سازگار سرمایہ کاری ماحول مہیا کرنے کے لئے پر عزم ہے۔ انہوں نے یہ بات ایل این جی مارکیٹ ڈویلپمنٹ، میسرز ایگزون موبل کے چیئرمین الیکس وولکوف کی قیادت میں وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے منگل کو ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔ صدر نے ایل این جی شعبہ میں پاکستانی مارکیٹ میں دوبارہ داخل ہونے پر ایگزون موبل کی کاوشوں کو سراہا اور پاکستان کے اپ سٹریم پیٹرولیم شعبہ میں مزید سرمایہ کاری کے لئے ایگزون موبل کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے ایگزون موبل اور دیگر غیر ملکی سرمایہ کاروں پر زور دیا کہ وہ حکومت کی آزادانہ سرمایہ کاری پالیسیوں سے استفادہ کریں۔ صدر نے مشترکہ منصوبہ جات میں مقامی کمپنیوں کے ساتھ غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اشتراک کار کی ضرورت کو اجاگر کیا۔ صدر کو ایگزون موبل وفد کی طرف سے پاکستان میں موجودہ اور آئندہ کے منصوبہ جات کے بارے آگاہ کیا گیا۔

مزید خبریں

Leave a Reply