وزارت صنعت و پیداوار میں اجلاس، رمضان ریلیف پیکج کا تفصیلی سے جائزہ لیا گیا

اسلام آباد ۔ 30 اپریل (اے پی پی) رمضان المبارک کے بابرکت ماہ میں عوام کو ریلف فراہم کرنے کے لئے وزارت صنعت و پیداوار میں اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں وفاقی وزراءریلوے شیخ رشید احمد، خسرو بختیار، عمر ایوب، فیصل واوڈا اور ندیم بابر سمیت یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے اعلی حکام نے شرکت کی۔اس موقع پر رمضان ریلیف پیکج کا تفصیلی سے جائزہ لیا گیا اور یوٹیلٹی اسٹورز کو تمام …

اسلام آباد ۔ 30 اپریل (اے پی پی) رمضان المبارک کے بابرکت ماہ میں عوام کو ریلف فراہم کرنے کے لئے وزارت صنعت و پیداوار میں اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں وفاقی وزراءریلوے شیخ رشید احمد، خسرو بختیار، عمر ایوب، فیصل واوڈا اور ندیم بابر سمیت یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے اعلی حکام نے شرکت کی۔اس موقع پر رمضان ریلیف پیکج کا تفصیلی سے جائزہ لیا گیا اور یوٹیلٹی اسٹورز کو تمام اشیاءکی بروقت موجودگی کو یقینی بنانے کی خصوصی ہدایات جاری کی گئیں۔اجلاس میں بتایا گیا کہ وفاقی حکومت نے رمضان المبارک کے مہینے میں 19 اشیاءخوردونوش پر سبسڈی کے لئے 2 ارب روپے مختص کئے ہیں۔اجلاس میں یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن نے تمام تر امور پر اجلاس کو بریفنگ دی۔

مزید خبریں

Leave a Reply