طویل جنگ کا خاتمہ افغان عوام کیلئے امن و استحکام کا باعث بنے گا ، افغانستان میں پائیدا امن سے علاقائی اقتصادی استحکام کو بھی فورغ ملے گا، زلمے خلیل زاد

اسلام آباد ۔ 30 اپریل(اے پی پی)امریکی خصوصی نمائندہ برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ طویل جنگ کا خاتمہ نہ صرف افغان عوام کیلئے امن و استحکام کا باعث بنے گا بلکہ افغانستان میں پائیدا امن سے علاقائی اقتصادی استحکام کو بھی فورغ ملے گا۔ زلمے خلیل زاد کے دورہ پاکستان کے اختتام پر منگل کو امریکی سفارتخانے کی جانب سے …

اسلام آباد ۔ 30 اپریل(اے پی پی)امریکی خصوصی نمائندہ برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ طویل جنگ کا خاتمہ نہ صرف افغان عوام کیلئے امن و استحکام کا باعث بنے گا بلکہ افغانستان میں پائیدا امن سے علاقائی اقتصادی استحکام کو بھی فورغ ملے گا۔ زلمے خلیل زاد کے دورہ پاکستان کے اختتام پر منگل کو امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق زلمے خلیل زاد نے 29 اور 30 اپریل کو پاکستان کا دورہ کیا۔ انہوں نے سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور وزارت خارجہ کے دیگر حکام سمیت چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر باجوہ اور سینئر فوجی حکام سے بھی ملاقات کی۔ زلمے خلیل زاد نے خطے میں استحکام اور خوشحالی کیلئے مفاہمتی عمل کی حمایت کے حوالے سے وزیر اعظم کے حالیہ ریمارکس کو سراہا۔ زلمے خلیل زاد نے کہا کہ پاکستان نے انٹرا افغان ڈائیلاگ اور افغان تنازعہ کے جامع تصفیہ کیلئے کوششوں کی مکمل حمایت کی۔ انہوں نے کہا کہ خطے کیلئے امن کی خصوصی اہمیت ہے جس سے علاقائی اقتصادی استحکام کو فروغ ملے گا۔

مزید خبریں

Leave a Reply