اسلام آباد ۔ یکم مئی (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ رواں سال ہم عالمی یوم مزدور اس عزم کے ساتھ منا رہے ہیں کہ ہم مزدوروں کے وقار کے لئے پرعزم رہیں گے اور اپنے بنیادی حقوق کے لئے مزدوروں کی تاریخی اور بہادرانہ جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار عالمی یوم مزدور کے موقع پر …
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا عالمی یوم مزدور کے موقع پر پیغام

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم مئی (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ رواں سال ہم عالمی یوم مزدور اس عزم کے ساتھ منا رہے ہیں کہ ہم مزدوروں کے وقار کے لئے پرعزم رہیں گے اور اپنے بنیادی حقوق کے لئے مزدوروں کی تاریخی اور بہادرانہ جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار عالمی یوم مزدور کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا جو آج منایا جا رہا ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ یہ دن نہ صرف مزدوروں کی جدوجہد کی یاد دلاتا ہے بلکہ قومی ترقی و خوشحالی میں ان کی اہمیت کا بھی اعتراف ہے۔ انہوں نے کاہ کہ ہمیں یقین ہے کہ پیداواری عمل میں آجر اور اجیر شراکت دار ہیں اور ان کا تعاون صنعت کی استعداد اور ملک کی سماجی و معاشی ترقی کے لئے نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے مزدوروں کو درپیش مسائل سے نمٹنے کے لئے ”احساس پروگرام“ شروع کیا ہے۔ پروگرام کے مقاصد مزدوروں کے استحصال کا خاتمہ اور تنخواہوں، صحت اور تحفظ کے حوالے سے ان کے حقوق کے احترام کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ موجودہ دور حکومت میں مزدوروں کے حقوق کا موثر انداز میں تحفظ کیا جائے گا تاکہ عالمگیریت کے ابھرتے ہوئے چیلنجوں سے نبرد آزما ہونے میں ان کی مدد ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مزدوروں کی سماجی و معاشی حالات کو بہتر بنانے کے لئے اپنی بھرپور کوششیں کرے گی۔ انہوں نے صوبائی حکومتوں پر زور دیا کہ وہ ورکروں کے حقوق کے تحفظ کے لئے اپنے اقدامات میں تیزی لائیں۔ انہوں نے آجر اجیروں کو پر زور دیا کہ وہ آگے آئیں اور پاکستان کو ترقی یافتہ بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ آئین اس دن کے موقع پر ہم دعا کریں اور پاکستان کی خوشحالی اور عظمت کے لئے ایک بار پھر عزم کا اظہار کریں۔







