اسلام آباد ۔ یکم مئی (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نئے پاکستان کی تشکیل میں محنت کشوں اورکارکنوں کو ایک اہم شراکت دار سمجھتی ہے اور ان کی فلاح وبہبود اورحقوق کے تحفظ کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے۔ مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پربدھ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے …
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر بیان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم مئی (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نئے پاکستان کی تشکیل میں محنت کشوں اورکارکنوں کو ایک اہم شراکت دار سمجھتی ہے اور ان کی فلاح وبہبود اورحقوق کے تحفظ کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے۔ مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پربدھ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ محنت کشوں نے عالمی سطح پر ترقی میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ موجودہ حکومت معاشرے میں ورکنگ کلاس کے حقوق کے تحفظ کیلئے اقدامات کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ محنت کشوں کی ترقی کے بغیر ملک کی ترقی ممکن نہیں ہے اور وزیراعظم ان کے حقوق کی فراہمی کویقینی بنانے کیلئے جدوجہد کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت محنت کش طبقہ کو ریاست مدینہ کے اصولوں کی روشنی میں ان کے حقوق فراہم کرنے کیلئے ہر طرح کے ممکنہ اقدامات کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محنت کشوں کی جدوجہد عالمی تحریک ہے اورآجر اوراجیر کے اچھے تعلقات کسی بھی معاشرہ کی ترقی کی بنیاد ثابت ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان معاشرے کے تمام طبقات کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ ”مزدور کا احساس پروگرام” محنت کش طبقات کے سماجی تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب پاکستان کا محت کش طبقہ خوشحال ہوگا اور ان کومعاشرے میں باعزت مقام حاصل ہوگا۔







