اسلام آباد ۔ یکم مئی (اے پی پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ محنت کشوں کو سوشل ویلفیئر نیٹ میں لانا چاہتے ہیں،بیرون ممالک میں بھی جو پاکستانی محنت کش کام کر رہے ہیں انکو بھی سوشل سیکیورٹی اور ویلفیئر پروگرام میں شامل کرنا ہے۔ یکم مئی کو لیبر ڈے پر پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اندر اور پاکستان سے باہر کام کرنے …
محنت کشوں کو سوشل ویلفیئر نیٹ میں لانا چاہتے ہیں: ذوالفقار بخاری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم مئی (اے پی پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ محنت کشوں کو سوشل ویلفیئر نیٹ میں لانا چاہتے ہیں،بیرون ممالک میں بھی جو پاکستانی محنت کش کام کر رہے ہیں انکو بھی سوشل سیکیورٹی اور ویلفیئر پروگرام میں شامل کرنا ہے۔ یکم مئی کو لیبر ڈے پر پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اندر اور پاکستان سے باہر کام کرنے والے محنت کشوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، یکم مئی ایک ایسا دن ہے جس میں ہمیں مزدوروں کے حقوق کے لیے لڑنے کا عزم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ مزدوروں کے لیے احساس پروگرام سمیت مختلف پروگراموں پر کام کر رہے ہیں، روایتی اور غیر روایتی مزدوروں کو سوشل ویلفیئر کے اندر لانا چاہتے ہیں،بیرون ممالک میں بھی جو پاکستانی مزدور کام کر رہے ہیں انکو بھی سوشل سیکیورٹی اور ویلفیئر پروگرام میں شامل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلی بار کوئی حکومت اپنے محنت کشوں کے لیے اتنا کچھ سوچ اور کر رہی ہے،جس طرح سے محنت کشوں پاکستان کے لیے کام کر رہے ہیں ہمیں ان پر فخر ہے۔.







