شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے الواڑہ میں دہشت گردوں کے حملے میں3جوان شہید جبکہ 7 زخمی آئی ایس پی آر

راولپنڈی ۔ یکم مئی (اے پی پی)شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے الواڑہ میں سرحد پار سے دہشت گردوں کے حملے میں3جوان شہید جبکہ 7 زخمی ہوگئے، پاک فوج کے جوانوں نے حملہ پسپا کردیا، پاک فوج کے جوان سرحد پر باڑ لگانے میں مصروف تھے ۔ پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق افغانستان سے 60سے 70 دہشت گردوں نے …

راولپنڈی ۔ یکم مئی (اے پی پی)شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے الواڑہ میں سرحد پار سے دہشت گردوں کے حملے میں3جوان شہید جبکہ 7 زخمی ہوگئے، پاک فوج کے جوانوں نے حملہ پسپا کردیا، پاک فوج کے جوان سرحد پر باڑ لگانے میں مصروف تھے ۔ پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق افغانستان سے 60سے 70 دہشت گردوں نے شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے الواڑہ میں سرحد پر باڑ لگانے والے پاک فوج کے جوانوں پر حملہ کیا جسے پاک فوج کے جوانوں نے پسپا کردیا ۔ اس دوران پاک فوج کی جوابی کارروائی سے متعدد دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوئے ۔ پاک فوج کے تین جوان شہید اور7 زخمی ہوئے۔ شہید ہونے والوں میں لانس نائیک علی، لانس نائیک نذیر اور سپاہی امداد اللہ شامل ہیں۔ پاک فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان تمام رکاوٹوں کے باوجود باڑ لگانے کا عمل جاری رکھے گا، افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہئے، افغان سکیورٹی فورسز اور حکام کو سرحد پر کنٹرول موثر بنانے کی ضرورت ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply